گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف پی پی 53کے صدر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری غلام محی الدین وڑائچ نے کہا ہے کہ وہ پی پی 53کی یونین کونسلز اور کینٹ تنظیموں کے عہدیداروں و کارکنوں پر مشتمل بڑا قافلہ لے کر 13اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات کے لیے چلائی جانے والی احتجاجی مہم کی بھرپور کامیابی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے کیوں کہ ملک و قوم کو امپورٹڈ حکومت کے پیدا کردہ سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف جنرل الیکشن ہے جس کے لیے عمران خان میدان میں نکلے ہوئے ہیں اور پوری قوم اس کا ساتھ دے رہی ہے۔