کامونکی(نمائندہ خصوصی)حضرت سیدنا امام حسین ؓنے اپنی جان مال و عیال کی لازوال قربابی دے کر رہتی دنیا تک یزیدی فکر ونظام کونشان عبرت بنا دیا،ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء مسلم لیگ(ق)الحاج شیخ نصیر احمد،سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک،سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو،سماجی سیاسی رہنما حافظ عبدالرحمن،ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور چیئرمین بزم نورانی رانا محمد ناصرنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ نے دشت کربلا میں یزیدی فوج کے سامنے جس حوصلے اور جرات کیساتھ فسق وفجور کے نظام کو للکارا آج مسلمانوں کو اسی جذبے اور اسوہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر اور فلسطین کے مجاہدین میں جو جذبہ حریت ہے وہ در اصل فکر حسینی ہے۔امام عالی مقام کا کردار رہتی دنیا تک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حضرت امام حسین ؓ نے اللہ اور رسول کے دین کی سر بلندی کیلئے اپنا پورا خاندان قربان کر دیا مگر ایک فاسق و فا جر حکمران کی اطاعت قبول نہیں کی۔