شرقپور شریف (نامہ نگار ) اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے حضرت امام عالی مقام امام حسین ؓ کی لازوال شہادت صبر اور استقامت کے عظیم ترین مثال ہے ۔ امام عالی مقام امام حسین ؓ کی شہادت ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرمسلمان کو امام عالی مقام امام حسین رضی ؓ کی جرات صبر اوراستقامت سے سبق حاصل کرناچاہئے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نے یوم عاشورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا امام عالی مقام امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم فرمائیں اور رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے قیامت تک کیلئے مسلمان امام عالی مقام امام حسین ؓ کی شہادت کے نور سے فیض حاصل کرتے رہیں گے اور باطل قوتوں کامقابلہ کرتے رہیں گے حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمتہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ محبت اہل بیت اہل سنت کا سرمایہ ہے۔