امام حسین ؓ کی قربانیاں قیامت تک  یاد رکھی جائیں گی: اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا نے ثابت کردیا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق اصل طاقت ہے اصلاح معاشرہ کیلئے امام عالی مقام کی بے مثل قربانیاں صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی امام پاک مشعل نور ہیں، جن سے دنیا ہمیشہ رہنمائی لیتی اور سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی، نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ نے اپنے 72 نفوس قدسیہ کو قربان کر کے شجر اسلام کی آبیاری فرمائی حضرت امام حسین ؓ نے اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا ،انھوں نے وہی کیا جو خدا کا حکم تھا،اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ نواسہ رسو ل یزید کی حیثیت سے واقف تھے آپؓ جانتے تھے کہ یہ شخص نہ تو اسلام کے اصولوں پر کاربند رہ سکتا ہے ۔اور نہ ہی دنیا کی محبت ترک کرسکتا ہے لہٰذاایسے عناصر کے خلاف جہاد وقت کی اہم ترین ضرورت تھا تاکہ اسلام دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے اور اسلامی اصولوں کو پا مال کرنے والوں کو نست و نابود کیا جائے اور آپؓ نے ایسا ہی کیا باطل نظام و نظریہ کا پرچار کرنے والوں کا قلع قمع کیا اور اسلام کے پرچم کو رہتی دنیا تک سربلند کردیا ، انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا تمام مسلمان اہل بیت اطہار سے محبت کرتے ہیں جو ہمارے دین کا تقاضا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...