قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے کہا کہ عاشورہ کے مو قع پر انتہا ئی الرٹ سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ہیں۔قصور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چا ک وچوبند ہے۔ عاشورہ کے موقع پرضلع بھر میں 24 جلوس اور 20 مجالس ہوں گی جن کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پرایک ایس پی، 7 ڈی ایس پی، 8 انسپکٹر، 114 سب انسپکٹر، 191 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 221 ہیڈ کانسٹیبل، 1518 کانسٹیبل، 50 لیڈ ی کانسٹیبل، 604 وولنٹیئرز اورسول ڈیفنس کے ملازمین کل 2500 سے زائد افسران و اہلکاروان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اس کے علاوہ ریزرو ہائے پنجا ب کانسٹیبلری،محافظ فورس،دفتری و کلیریکل سٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلو س میں داخلہ کیلئے چار لیئر ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گازائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس، میٹل بائیو میٹرک ویری فیکشن کی جائے گی۔
عاشورہ کے مو قع پر سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے: صہیب اشرف
Aug 09, 2022