حکومت کو پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں :ملک زمان وٹو 

Aug 09, 2022


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) پی ڈی ایم کی حکومت کو پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ایکسپورٹ میں کمی ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف ملک زمان وٹو نے ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاامپورٹڈ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے ملک بحرانوں کا شکار ہے حکمران کبھی الیکشن کمشن اور کبھی عدالتوں کا سہارا لے رہے ہیں اتحادی جماعتوں کا ٹولہ اپنے دلوں کو بہلانے کیلئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت میں متوسط اور غریب طبقے کے لئے آگے بڑھنے کے موقع میسر تھے مگر موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث وہ مواقعہ ختم ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں