قاتل بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے  ساتھیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

کولکتہ(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) جیسے کالے قوانین کی ڈھال نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو اس قدر بے لگام کر دیا ہے کہ اب انہوں نے بھارت کے اندر اپنے ہی ساتھیوں اورشہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسا ہی ایک تازہ ترین واقعہ کولکتہ میں پیش آیا جہاں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے انڈین میوزیم کے احاطے میں فائرنگ کر کے ایک سسٹنٹ سب انسپکٹر کو ہلاک اور ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ کو زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کم از کم 15 گولیاں چلائیں۔ اسے کولکتہ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اے ایس آئی رنجیت کمار سارنگی دم توڑ گئے۔ سسٹنٹ کمانڈنٹ سبیر گھوش کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہے۔ملزم نے فائرنگ کیوں کی اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔کولکتہ پولیس کے کمشنر ونیت کمار گوئل نے کہا کہ یہ ایک ہائی سکیورٹی زون ہے کیونکہ ایم ایل اے ہاسٹل انڈین میوزیم کے ساتھ ہی واقع ہے۔ملزم اکشے کمار مشرا اپنی خودکار رائفل سے گولی چلانے کے بعد روپوش ہو گیاتھا۔
بھارت کا نسٹیبل فائرنگ

ای پیپر دی نیشن