یوم عاشور: پیاروں کی قبروں پر حاضری‘ فاتحہ خوانی

Aug 09, 2022

فیصل آباد  (اے پی پی) یوم عاشور پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی اور قبروں کی مرمت‘  پھول نچھاور کرنے کیلئے قبرستانوں کا رخ کرنے کا سلسلہ جاری ۔ قبرستانوں میں جہاں عام دنوں میں ویرانیاں چھائی رہتی ہیں وہاں محرم الحرام میں بڑی تعداد میں شہری اپنے رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ قبرستانوں کے باہر بیٹھے گورکنوں کی کمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جو ایک قبر پر مٹی ڈالنے اور اس کی لپائی کرنے کیلئے 800روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ اسی طرح پھول بیچنے والے بھی اپنی مرضی کے ریٹس پر پھول  فروخت کر رہے ہیں۔ بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں آنے کی روایت بڑی پرانی ہے اور اگر انسان یہاں آتا جاتا رہے تو یہ احساس ہوتا ہے کہ ایک دن ہم نے بھی یہاں آنا ہے۔
قبریں

مزیدخبریں