ایرانی جوہری معاہدہ بحالی: ویانا میں مذاکرات، یورپی یونین نے حتمی مسودہ  جمع کرا دیا 

Aug 09, 2022


ویانا (نوائے وقت رپورٹ) ویانا میں ایران جوہری معاہدہ کی بحالی مذاکرات ہوئے۔ یورپی یونین  نے مذاکرات کا حتمی مسودہ جمع کرا دیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی حکام نے کہا ہم نے چار روز کام کرنے کے بعد حتمی مسودہ جمع کرا دیا ہے۔ بات چیت کا اختتام  ہو گیا یہ حتمی مسودہ ہے۔ اس پر مزید بات نہیں ہو گی، جوہری معاہدہ بحالی کیلئے بال اپ فریقین کے کورٹ میں ہے امید کرتے ہیں فریقین حتمی مسودہ آنے والے ہفتوں میں منظور کر لیں، ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یورپی یونین کے حتمی مسودے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جیسے ہی آئیڈیاز موصول ہوئے ہم نے ابتدائی ردعمل تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ حتمی مسودے کے جامع جائزے کی ضرورت ہے۔ تفصیلی جائزے کے بعد اپنے خیالات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ویانا مذاکرات میں ایران، روس، چین، فرانس برطانیہ اور جرمنی شریک تھے۔
مذاکرات

مزیدخبریں