غزہ(آئی این پی)سعودی عرب نے مسجداقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسجداقصی میں دراندازی تاریخی اور قانونی سٹیٹس کی خلاف ورزی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کی بیحرمتی سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا اسرائیلی شدت پسند سے بحران بیقابو ہو جائیگا،سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی انتظامیہ کومعاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرے عالمی برادری بحران کیخاتمیکیلئے ٹھوس اقدامات کرے،او آئی سی نے بھی مسجداقصی کاتقدس پامال کرنے اور اسرائیلی شدت پسندوں کیدھاویکی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب مذمت
مسجداقصی میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے،سعودی وزارت خارجہ
Aug 09, 2022