رحیم یار خان(کرائم رپورٹر) بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے طیش میں آ کر بیوی پر تیزاب انڈیل دیا ،ملزم فرار تفصیل کے مطابق چک 194پی کے رہائشی لیاقت علی کی شادی 10سال قبل آمنہ بی بی سے ہوئی جس سے چار بیٹیاں پیدا ہوئیں بیٹا پیدا نہ ہونے پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔جس پر طیش میں آ کر شوہر لیاقت علی نے تیزاب آمنہ پر انڈیل دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا جسم 40فیصد متاثر ہو ا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم شوہر کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ملزم فرار