سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی ٹیم لسبیلا پہنچ گئی 

اسلام آباد(خبرنگار)سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی بارہ رکنی ڈاکٹرزکی ٹیم لسبیلا پہنچ گئی ھے ترجمان وزارت صحت کے مطابق محکمہ ہیلتھ لسبیلہ کے تعاون سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور رورل ہیلتھ سینٹر لاکھڑا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گاکیمپ میں(PIMS) کے ماہر ڈاکٹرز جن میں جنرل فزیشن، جنرل سرجن، نیورو سرجن، آرتھو پیڈک سمیت دیگر شامل ہیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کریں گے اور فری ادویات فراہم کرینگے ڈاکٹرز کی ٹیموں نے عوام۔کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ھیوفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ھے وزارت صحت کے ماتحت ادارے صوبائی وزارت صحت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں عاشورہ کے فورا بعد ادویات کی دوسری بڑی کھیپ بلوچستان روانہ کی جائے گی۔
ترجمان

ای پیپر دی نیشن