عرس حضرت بابا فرید ختم، بہشتی دروازے کی آخری قفل کشائی 

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) عرس بابا فرید کی 780 ویں سالانہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ عرس بابا فرید کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی پانچویں اور آخری قفل کشائی کر دی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق بہشتی دروازہ کی پانچ راتوں میں تقریبا چھ لاکھ سے زائد زائرین اور عقیدت مندوں نے بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کی۔ عرس کے اختتام کے بعد آج دس محرم الحرام کو دربار شریف کو صندل اور عرق گلاب سے غسل دے کر شہدائے کربلا کے سوگ میں چالیس روز کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
عرس

ای پیپر دی نیشن