لاہور (نیٹ نیوز) ریاست الاباما کے ایک چھوٹے شہر ونسینٹ میں 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کے تبادلے کے انکشاف کے بعد پولیس کے محکمے کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا کہ ان کے محکمے کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ لیکن 4 اگست کو انکشاف ہوا کہ جن 2 افسروں کے درمیان نسل پرستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا ان میں ایک جیمز سرگلے خود تھے جن کو برطرف کر دیا گیا اور جیمز سرگلے کے نائب جان ایل گوس کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ بعدازاں سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا۔
تحلیل