لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اعلان کے باوجود ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کو بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار 21 ہزار میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ لوڈشیڈنگ دورانیہ 8 گھنٹے ہو گیا۔ تیل، گیس اورکوئلے کی کمی کی وجہ سے متعدد پاور پلانٹس اور نیلم جہلم، گدو، لاکھڑا، جام شورو، فیصل آباد اور ساہیوال کول پاور پلانٹس بند ہیں۔
لوڈ شیڈنگ