سکھر/روہڑی (نامہ نگاران) ایام محرم الحرام ، ہرے اور گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی منافع خور تاجروں نے اپنی کمر کس لی ہے اور ہرے اور گرم مصالحہ جات ٹماٹر ، پیاز ، ہری مرچ ، ادرک ، لہسن ، لیموں ، آلو ، چاول ، چینی ، چھولے ، گھی ، کوکنگ آئل ، تیل ، لال مرچ اور گرم مصالحوں سمیت نیاز و لنگر کے استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، شہریوں نے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔