دریا خان مری(نامہ نگار) دعوت اسلامی کی جانب سے مدینہ مسجد دریاخان مری میں ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا پروگردم میں نماز کورس مکمل کرنیوالے طالبعلموں اور شہر کے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے اسکے علاوہ نمازیوں اور پریس کلب دریاخان مری (رجسٹرڈ) کے صحافیوں میں بھی دینی معلومات کی کتابیں تقسیم کیں گئیں اس موقع پر تربیتی پروگرام سے مہمان خاص مولانا محمد اظہر علی مولانا جواد حسین تعلیم بالغان کے ڈسٹرکٹ انچارج مولانا نجف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگی قرآن کریم اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر گذارنی ہوگی دعوت اسلامی اس وقت پوری دنیا میں دین کی تبلیغ میں مصروف ہے مختلف مدنی چینلز اور ویب سائیٹس کے ذریعہ مسلمانوں کو دینی معلومات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پر مسجد کمیٹی کے میمبران احمد رضا آرائیں ممتاز علی عطاری اور حاجی محمد افضل آرائیں نے پروگرام میں بھرپور شرکت پر دریاخان مری کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام کے اختتام پر ملک قوم اور پوری امت مسلمہ کی ترقی اور سربلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔