باندھی(نامہ نگار)ریلوے پولیس کا باندھی میں ریلوے کی زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن درجنوں دکانیں اور ٹھیلے مسمار کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کے انسپکٹر امتیاز رسول،اور سرور علی کی سربراہی میں ریلوے پولیس کی بھاری نفری نے ریلوے اسٹیشن کے اردگرد ریلوے کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں دکانوں اور ٹھیلوں کو۔مسمار کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر امتیاز رسول اور سرور علی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن اپنے سیکشن میں بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے ریلوے اسٹیشن کی حدود میں قابضین فوری قبضہ ختم کردیں۔