سکھر کے تفریحی مقامات اجڑ گئے پارک کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل


سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے ہیں  محمد بن قاسم پارک ، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہے جبکہ تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کی کارکردگی کا ثبوت پیش کررہے ہیں گذشتہ سال خطیر رقم سے محمد بن قاسم تفریحی پارک کی تزئین و آرائش کی گئی تھی لیکن افسوس متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کے باعث پارک کی چار دیواری سمیت لگائے جانے درخت و پودے بھی اکھڑ چکے ہیں جبکہ تزئین و آرائشی سامان بھی کوڑے دان میں تبدیل ہو رہا ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے  اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر میں تفریحی پارک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب یونین کمیٹی قاضی بابا کے نومنتخب یوسی چیئرمین مختیار کھوکھر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پارک کی تزئین و آرائیش کیلئے اسکیم بنائی ہے اسکیم منظور ہونے کے بعد جلد ہی پارک کا کام شروع کردیا جائیگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں کو تفریحی سہولیات سمیت بنیادی حقوق فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن