حکومت ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو ہموار کرے: ماہر معاشیات 

Aug 09, 2022


اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو ہموار کرے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے اور ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس جمع کرانے کے نظام کو آسان بنائے تاکہ قومی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔معاشی ماہر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس  کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال نے کہا کہ معاشی کساد بازاری کے باوجود، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نظر ثانی شدہ محصولات کے 6 کھرب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بہترین کام کیاپے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو مزید ہموار کرے اور ٹیکس کی وصولی میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔حکومت ٹیکس دہندگان کو ٹیکس جمع کرانے میں سہولت فراہم کرے۔ڈاکٹر ناصر اقبال نے کہا کہ حکومت ممکنہ ٹیکس دہندگان کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے۔

مزیدخبریں