اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی علی احمد صابر نے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کو قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے اہلیان شیخوپورہ کے دل جیت لئے ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کویہ اہم وزارت سونپ کر انہیں صوبہ کی خدمت کا بھرپور موقع دیا، اپنے ایک بیان میں حاجی علی احمد صابر نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ ایک عوام دوست اور باصلاحیت شخصیت ہیں ۔