حکومت ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو ہموار،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے، ماہر معاشیات 

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو ہموار کرے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے اور ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس جمع کرانے کے نظام کو آسان بنائے تاکہ قومی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے، معاشی ماہر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس  کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال نے کہا کہ معاشی کساد بازاری کے باوجود، فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے  نظر ثانی شدہ محصولات کیاکسٹھ کھرب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بہترین کام کیاپے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو مزید ہموار کرے اور ٹیکس کی وصولی میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابقحکومت ٹیکس دہندگان کو ٹیکس جمع کرانے میں سہولت فراہم کرے۔ڈاکٹر ناصر اقبال نے کہا کہ حکومت ممکنہ ٹیکس دہندگان کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے، جو اس وقت ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹیکس ریکوری کے طریقہ کار کو مزید ہموار کرنے سے ایف بی آر اپنے ٹیکس ریونیو کا ہدف حاصل کر سکے گا۔ حکومت ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوشش کرے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایف بی آر نے مالی سال 2022 کے دوران 6,125 بلین روپے کا خالص ریونیو اکٹھا کیا، جو 6,100 ارب روپے کے اوپر نظرثانی شدہ ہدف سے زیادہ ہے اور تقریبا 29.1 فیصد کی بڑے پیمانے پر نمو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح مجموعی محصولات کی وصولی مالی سال 2021 کے دوران 4,996 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 2022 میں 6,460 بلین روپے ہو گئی، جو 29.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ جون 2022 میں، 5,800 سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو ریفنڈز ادا کیے گئے جبکہ 2021 کے اسی مہینوں میں یہ تعداد 3,100 تھی۔وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی آٹ لک رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ ایف بی آر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے بین الاقوامی اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔موجودہ چیلنجوں کے تناظر میں، ایف بی آر مختلف پالیسیوں اور آپریشنل سطح کی کوششوں کے ذریعے ملکی ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس نے کلین ٹیکسیشن کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا ہے جس میں صرف منصفانہ ٹیکس جمع کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور ادائیگی کی جانیوالی رقم کی واپسی کو روکنا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن