مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر سمیت پاکستان اوردنیا بھرمیں آج یوم عاشور بھرپورمذہبی جوش و جذبے،عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگامیرپور،پونچھ،کوٹلی،باغ اورضلع جہلم ویلی کے موضعات کچھاسیداں،جبڑاسیداں میں جلوس عاشورنکالے جارہے ہیں۔ سکیورٹی اقدامات مکمل کرلئے گئے،موثرروابط و نگرانی کیلئے کنٹرول لائن کام کررہا ہے۔دارالحکومت میں آزادکشمیرکا سب سے بڑا جلوس عاشورمرکزی انجمن جعفریہ کے زیراہتمام،مرکزی امام بارگاہ پیرسید علم شاہ بخاری سے نکالا جارہا ہے۔کمشنر،ڈی آئی جی سمیت حکام جلوس کے ہمراہ ہونگے۔رکزی جلوس کیساتھ ریسکیو 1122کے اہلکاران بھی مستعدرہیں گے۔اورحسب سابق زنجیرزنی سے زیادہ زخم آنے کی صورت میں عزاداروں کو طبی امداددینے کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کرنیکا اہتمام کیا گیا ہے دارالحکومت میں آزادکشمیرکا سب سے بڑا جلوس عاشورمرکزی انجمن جعفریہ کے زیراہتمام،مرکزی امام بارگاہ پیرسید علم شاہ بخاری سے نکالا گیا۔شام کو واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔ زعیم ملت مفتی کفایت حسین نقوی، صدرمرکزی انجمن جعفریہ سید نذیرحسین نقوی،متولی امام بارگاہ مخدوم لیاقت حسین نقوی سمیت دیگراکابرین جلوس کے ہمراہ موجود تھے۔جبکہ،میرپور،پونچھ،کوٹلی،باغ اورضلع جہلم ویلی کے موضعات کچھاسیداں،جبڑاسیداں میں جلوس عاشورنکالے گئے۔اضلاع کی انتظامیہ نے سکیورٹی سمیت دیگرحوالوں سے ہرممکن انتظامات کئے۔ مجالس عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام اامام عالی مقام کے اغراض و مقاصد موضوع بنائے گئے۔اوراس دوران نکالے گئے ماتمی جلوس ہا اور یو م عاشورکا مرکزی جلوس درحقیقت یذیدیت کیخلاف احتجاج قراردیئے جاتے ہیں۔ محبان آل محمد ،عزاداران امام عالی مقام معرکہ کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں خانوادہ رسالت مآب ؓ کی مظلومانہ شہادتوں اور خواتین و بچوں کواسیربناکر شہرشہرپھرانے کے خلاف احتجاج کے طورپر ماتمی جلوس نکالتے ہیں۔مرکزی انجمن جعفریہ کیمطابق اہل تشیع مسلمانوں کیساتھ ساتھ اہل سنت مسلمانوں کی جانب سے حضرت امام حسین عالی مقام کیساتھ روحانی و ایمانی وابستگی کا اظہار جاری رہتا ہے۔نذرو نیاز،دودھ،شربت کی سبیلیں،اور لنگرکا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔آزادکشمیرمیں یوم عاشورکے موقع پردارالحکومت کے مرکزی جلوس سمیت دیگرمقامات پرجلوس ہا کی سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ ہزارپولیس اہلکارتعینات کئے گئے ۔جبکہ مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا دوسری جانب پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس بھی تیاررہیگی۔نیز ہسپتالوں میں مخصوص تعدادمیں بیڈزخالی رکھے گئے ہیں۔اور کسی بھی ناخوشگوارصورتحال میں ہسپتالوں کے ایم ایس کو پہلے سے تیاررہنے کی ہدایات کردی گئی تھیں۔جلوس عاشور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نماز مغربین کے وقت مرکزی امام بارگاہ پہنچکر اختتام پذیر ہواجہاں مجلس شام غریباں برپا ہوگی، زعیم ملت مفتی کفایت حسین نقوی مجلس شام غریباں پڑھیں گے۔
یوم عاشور
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم عاشور آج تعزیئے ، مجالس، جلسے، جلوس برآمد ہونگے
Aug 09, 2022