سیلاب متاثرین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے:وفاقی وزیرصحت

اشاسلام آباد(خبرنگار)بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور رورل ہیلتھ سینٹر لاکھڑا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاکھڑا میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وزارت صحت کے ماتحت ادارے اس مصیبت کی گھڑی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رھے ہیں وزارت صحت کی مینجمنٹ صوبائی صحت حکام کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی تشکیل دے رھے ہیں بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں وزارت صحت کو ہدایت کر رکھی ھے موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام تر وسائل بروئے کار لاے جائیں۔
عبدالقادر پٹیل 

ای پیپر دی نیشن