انقرہ(آئی این پی)روس اور ترکی کے صدور نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت روبل کرنسی میں کرنے پر اتفاق کیا ہے،روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ روس اور ترکی روبل کرنسی میں تجارت کریں گے،ترک صدر نے کہاکہ روس کے میرکارڈ پر اس وقت ہمارے پانچ بنک اس چیز پر کام کررہے ہیں یہ چیز روس سے آنے والے سیاحوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا کرے گی،طیب اردوان نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات میں کو یاددہانی کروائی کہ ہم پیوٹن کی یوکراینصدر زیلنسکی سے ملاقات کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
،انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعائدہ کیا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا، طیب اردوان نے واضح کیا کہ زمینی حقائق کے باوجود پختہ یقین ہے بحران کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ہوگا۔
روس ترکی کرنی اتفاق