8اگست کو وکلاء نے جانوں کے نذرانے پیش کیے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

Aug 09, 2022


خاران (نامہ نگار)  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے عدل و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء آٹھ اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ معاشرے میں وکیل کا کردار مثالی ہوتا ہے۔ اس دن کا مقصد سانحہ آٹھ اگست میں شہید ہونے والے وکیلوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے جد و جہد کر کے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے  کہا  کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کے احساس کو اجاگر کرنے اور عدل و انصاف تک رسائی کو ممکن بنانے میں وکلاء  برادری کا کلیدی کردار رہا ہے. آٹھ اگست کے واقعہ میں ہم صوبے کے درجنوں ماہر قانون سے محروم ہوئے جو یقیناً اس ملک و قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔شہید وکلا کے مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اللہ رب العزت شہید وکلا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے وکلا برادری کو شہداء آٹھ اگست کے نقش قدم پر چلنے اور معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے جد و جہد کی، انکے اندر ہمت و جذبہ پیدا کرے۔

مزیدخبریں