افغان قومی مومنٹ کی پشتون اضلاع کو  نشستوں سے محروم کرنے پر تشویش


 کوئٹہ(بیورورپورٹ ) افغان قومی مومنٹ  نے  پشتون بلٹ کی آبادی کو اصل آبادی سے کئی گنا کم ظاہر کر کے پشتون اضلاع کو کئی قومی و صوبائی نشستوں سے محروم کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں متحدہ پشتونستان کی کل آبادی کی دو فیصد حیصہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے پشتون اضلاع بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ؛پشین ڑوب ؛قلعہ سیف اللہ لورالائی  اور دیگر اضلاع کی آبادی ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر ضلع کی ابادی دس دس لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لیکن ایک خاص سازش کے تحت پشتون بلٹ کو دیگر اقوام کی جعلی آبادی کے مقابلے میں کم ظاہر کر کے اقلیت میں تبدیل کرنے کے ناروا حربے استعمال کئے گئے ۔ قوم پرستوں کی 1998کی مردم شماری کے  بائیکاٹ کی سزا آج تک تمام پشتون بھگت رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن