ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی، پوری قوم کو فخرہے:سینئر صوبائی وزی 


کوئٹہ(بیورورپورٹ ) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک مبارکباد  دیتے  ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخرہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان اور بلوچستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدامات کریںگی۔  

ای پیپر دی نیشن