لسبیلہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی حب سر کل حب یونس رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دس محرم الحرا م کے جلوس کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے روٹ پر تمام کاروباری مراکز بند کر وادئیے گئے ہیں جلوس کی سیکورٹی کے لئے 600 سے زائد پولیس افسر اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے پولیس کے ساتھ ایف سی فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین خان دشتی سیکورٹی کی نگرانی خود کریں گے۔ پاک آرمی،پولیس ایف سی فورس اور لیویز فورس کے افسران و جوان علاقے میں تعینات ہیں ۔