نصیرآباد متاثرین سیلاب راہ تکتے رہے ، امداد غیر مستحقین میں تقسیم 


ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)شہباز ایئر بیس جیکب آباد کی انتظامیہ  انسانی ہمدردی کے باعث نصیرآباد کی یونین کونسل باباکوٹ یونین کونسل کوٹ پلیانی موضع مولوی یونین کونسل گڑھی رحمان کے سیلاب متاثرین کیلیے 25سو سے زائد سیلاب متاثرین کیے راشن خیمے ادوایات لیکر ڈیرہ مرادجمالی پہنچ گئی مگر انتظامیہ نے خان کوٹ پولیس تھانہ کے جعفرآباد اور نصیرآباد کی سرحدی علاقوں میں خشک علاقوں میں تقسیم کرایا گیا جبکہ حقیقی سیلاب متاثرین شدید گرمی میں  امداد ملنے کی راہ تکتے رہے مگر امداد متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی بجائے راستے میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی نے کہاکہ شہباز ایئر بیس جیکب آباد کی جانب سے انسانی ہمدردی کے باعث آنے والی امداد کی غلط تقسیم  قابل مذمت  ہے غلط علاقے سلیکٹ کرنے والے افسروں  کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں ایسے عمل سے مخیر حضرات میں شق وشکوک پیدا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کوٹ پلیانی کے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں سیلاب فنڈز پر سیاست کی جارہی ہے پیپلز پارٹی کے رکن کسان سیلاب کی امداد سے یکسر نظر انداز کردیئے گئے ۔ آصف علی زرداری بلاول زرداری بھٹو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کسانوں ووٹروں کے علیحدہ امداد بھیجیں تاکہ کارکنوں کے دکھوں کا مداوا ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن