سیاست عبادت سمجھتے ہیں،سب کو ساتھ لے کرچلیںگے:میر حمل 

گوادر ( بیورو رپورث )رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہاکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، میرے نزدیک ضلع بھر کے لوگ برابر ہیں تمام لوگوں کو یکساں لیکر ساتھ چلیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فلور پر آواز اٹھائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں پارٹی آفس میں کارکنوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل اور انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہ کہاکہ ان شاء  اللہ جب تک زندگی ہے یہاں کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور گوادر بھر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ضلع بھر کی عوام کے مسائل بھی ہم ترجیحی بنیادی پرحل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ میں ضلع گوادر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جو جیوانی سے لیکر اورماڑہ تک یکساں منصوبے تشکیل دئیے گئے  جن میں صحت تعلیم ،لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر مرمت سمیت دیگر مختلف زندگی کے بنیادی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں جبکہ گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر مرمت کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ان تمام منصوبوں پر عملدرآمد شروع گیا گیا۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد گوادر میں نئے دور کا آغاز ھوگا بعدازں رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی آفس میں لوگوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ دریں اثناء میر حمل کَلمَتی سے زالبول چاگردی جیڑہ گوادر کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی فدد کی سربراہی زالبول چاگردی جیڑہ گوادر کی سربراہ مہر بلوچ اور سمی بلوچ نے کی ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے خواتین کو درپیش مسائل کو ہرممکن اقدامات کرکے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی اور زالبول چاگردی جیڑہ گوادر کے سماجی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی زالبول چاگردی جیڑہ گوادر خواتین کے حقوق اور ان کے درپیش مسائل کو ہر فورم میں اٹھائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن