کراچی، لاہور اور دیگر شہروں سے لاکھوں شرکاء کے ہمراہ یومِ عاشور کے جلوس برآمد

اسلام آباد: لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں سے عاشورۂ محرم کے جلوس برآمد ہو گئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ عوام انٹرنیٹ اور فون کالز نہیں کرسکیں گے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر جلوس کے راستے پر عزاداروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے دوران نذر و نیاز اور شہدائے کربلا بالخصوص حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سبیلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاہور میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جس سے قبل مجالسِ عزاء منعقد کی گئیں۔ جلوس مغرب کے بعد کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ ملک بھر میں مختلف مجالس کے دوران شہدائے کربلا، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، اہلِ بیتِ اطہار اور رفقاء کو خراجِ تحسین پیش کیاجارہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...