پاکستان : کورونا کے 421نئے کیسز رپورٹ، 159شہریوں کی حالت تشویشناک

Aug 09, 2022 | 13:18

ویب ڈیسک
پاکستان : کورونا کے 421نئے کیسز رپورٹ، 159شہریوں کی حالت تشویشناک
پاکستان : کورونا کے 421نئے کیسز رپورٹ، 159شہریوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 421نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی.تاہم 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار 250افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 508وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.53 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97لاکھ  51 ہزار 291ہوگئی جبکہ کورونا کے 159 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق 1 روز میں ملک بھر میں 581مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار639 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 682ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔
سندھ میں گزشتہ روز تک کورونا سے 5لاکھ 91 ہزار 852افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 196جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 16 ہزار 411افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 590 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 21 ہزار957 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 332جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار954افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 28 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 875کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار849افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 931افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

مزیدخبریں