وزیر اعلی پنجاب کا  آج پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ 

Aug 09, 2022 | 13:51

ویب ڈیسک

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی  آج پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کریں گے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی  قربان لائنز میں ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے.وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی   سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کریں گے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی  جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیں گے.

مزیدخبریں