ڈاکٹر شہباز گِل کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔افتخار درانی نے انکشاف کیا ہے کہ کل رات سے منصوبہ بندی کی گئی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیا جائے،انہوں نے کہاملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کے لیے ایک گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے،شہباز گل کو ایک ناکردہ جرم کی پاداش میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،میں اسلام آباد پولیس اور تمام اداروں کو گزارش کرتا ہوں کہ غداری کا مقدمہ نون لیگ کی تمام لیڈرشپ پر بھی بنتا ہے،سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے بولےغداری کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر بھی بنتا ہے،اگر آپ میں ہمت ہے تو پی ڈی ایم کی تمام لیڈر شپ پر مقدمہ بنائیں،پی ڈی ایم کے لیڈران 2016 کے بعد سے مسلسل اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں بولےواضح رہے کہ عمران خان کے جانثار بنی گالہ کے چاروں اطراف میں موجود ہیں۔