اسلام آباد:حکومتِ پنجاب نے بنی گالہ کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس ے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔ بنی گالہ کیمپ آفس ڈکلیئر کیا گیا تو پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔واضح رہے یہ مشاورت شہباز گل کی گرفتاری کےبعد سامنےآئی ہے۔ق لیگ کے رہنما مونس الہی نے کچھ دیر پہلے کہا تھا کہ بنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی اطلاعات ہیں پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں۔