شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے، دہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں: رانا ثناء اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم سے 9 ویں محرم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش رہے، سکیورٹی اداروں نے امن وامان یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، محرم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، اس دوران 24 ہزار فوجی جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توشہ خانہ ریفرنس، فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس گئی تھی، اطلاعات کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ مل کر باقاعدہ سازش کی گئی۔ ان چیزوں سے دھیان ہٹانے کے لیے ایک بیانیہ بنایا گیا، یہ بیانیہ باقاعدہ عمران خان کی زیرصدارت بنایا گیا، ایک چینل کی انتظامیہ کوباقاعدہ اس سازش میں شامل کیا گیا، فوادچودھری، شہبازگل کے ذمہ یہ بیانیا جاری کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی، شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔

ای پیپر دی نیشن