اسلام آباد:شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں بغاوت اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 124، 120، 105 اور دفعہ 196 شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو آج بنی گالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا ۔