محرم الحرام میں عوام کی بڑی تعداد کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

Aug 09, 2022 | 20:04

ویب ڈیسک

محرم الحرام میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہے، فیصل آباد میں بھی عوام کی بڑی تعداد قبرستانوں میں موجود ہے۔اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری ، سکون قلب کا ذریعہ ہے۔ محرم الحرام میں جہاں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے وہیں قبروں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ، قبروں کی تیاری اور لپائی بھی اسلامی روایت بن چکی ہے۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد قبروں پر حاضری دے کر دعائے مغفرت کرتی ہے اور قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔ بچے بھی بڑھ چڑھ کر قبروں کی تعمیر و مرمت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔مخیر حضرات قبروں کی مرمت کے لیے مٹی کا انتظام کرتے ہیں تو شہری اپنوں کے ساتھ لاوارث قبروں کی مرمت بھی باعث اجر سمجھ کرکرتے ہیں۔

مزیدخبریں