وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے بعد پروگرام بحال ہونے سے رواں ماہ کے خاتمے تک ملک میں معاشی استحکام آجائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکس چینج کی میزبانی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پن بجلی میں اضافے ، توانائی کی کم طلب اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال اب بہتر اور قابو میں ہے اور آنے والے مہینوں میں پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن سرپلس بھی ہوسکتا ہے ۔ٹیکس اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ مالیاتی نظم وضبط پرسختی سے عمل کیاجائے گا اور تمام ذیلی اخراجات ٹیکسوں سے پورے کیئے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ سپرٹیکس صرف ایک سال کیلئے نافذ کیاگیاہے جبکہ آمدنی کے متبادل ذرائع پیداکیئے گئے ہیں ۔وزیرخزانہ نے کہاپیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے فریقین کا اجلاس دو ہفتے میں دوبارہ طلب کیاجائے گا۔
آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے ملک میں معاشی استحکام آجائے گا، مفتاح اسماعیل
Aug 09, 2022 | 20:41