ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا،اہم دستاویزات ضبط

 ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپا مار کر اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پیر کی شام کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فلوریڈا میں رہائش گاہ پر ایف بی آئی نے نیشنل آرکائیو ریکارڈ کی تفتیش کے لیے چھاپا مارا۔ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر چھاپے کے دوران رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اہل کاروں نے گھر کی ایک تجوری بھی توڑی۔سابق صدر ٹرمپ کے حامی رات گئے رہائش گاہ کے باہر جھنڈے لیے موجود ہیں، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تلاشی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن