جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ۔
آج 09اگست2023 کو اتحادی حکومت کی مدت ختم اور نگران حکومت بن رھی ھے اور مدینہ منورہ مقیم پاکستانی کیمونٹی اپکی خدمات کا اعتراف کرتی ھے،جس مشکل میں
محترم محمد اسحاق ڈار نے 4 دفعہ کے کامیاب وزیر خزانہ کے اعزاز کے ساتھ اپنی بہترین حکمت عملی تجربہ سے ھر دفعہ پاکستان کی معاشی ترقیوں میں اپنا حصہ ڈالا وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا
بالخصوص اتحادی حکومت میں آپ نے پاکستان کو ڈیفالٹ کی گہری گرتی کھائی سے اپنی معاشی ٹیم سے اور بہترین حکمت عملی سے ملک میں جب مایوسی کے گہرے سائے تھے آور ملک میں سیاسی عدم استحکام تھا اور ملک میں منفی سوچ اور تاثر پھیلانے والے تھے جو پاکستان کے بدقسمتی سے ڈیفالٹ ھونے اور ڈیفالٹ کرنے کی تمنا رکھتے تھے بطور وزیر خزانہ آپکی بہترین حکمت عملی اور سیاسی اور معاشی محاز پر کامیابیاں اور 12 ارب ڈالر سے پاکستان کے قرضے اور سود کی اقساط بلاتعطل واپس بھی کی ھیں ،اور آئی ایم ایف سے سے گو سخت شرائط سے کامیاب معاہدہ کرنا سعودی عرب 3 ارب ڈالر امداد اور 2 ارب عرب امارت اور چائنا سے امداد کے ساتھ کئی ارب رول بیک کرنا شامل ھے ،چین کہ ساتھ ریلوے لائن کا کاشغر سے گوادر کا معاہدہ جو غالبا 70 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 24 ارب ڈالر اور عرب امارت سے 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی نوید جس میں 14 ڈالر سے گوادر ریفائنری اور موجودہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبے کا حصول ملک کی معاشی سمت اور منزل کا تعین آپ کی پالیسیوں کا مظہر ھے سٹاک ایکسچیج ملک تاریخی کی بکند ترین سطح 49ھزار انڈیکس ھے
مدینہ میں مقیم ھر مکتبہ فکر آپکی کامیاب پالیسوں کا اعتراف کرتا ھے اور بالخصسص مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے ارکان آپکو اور آپکی معاشی ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ھیں آپ نے جس طرح قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی سرپرستی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز کی سربراھی میں بے مثال ملک کہ لئے کامیابیاں اور اپنے لیے نیک نامی سمیٹی ھے اس پر ھمیں آپ پر فخر ھے انشائ اللہ مسقبل قریب میں انتخاب جیتنے کہ بعد مسلم لیگ ن دوبارہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میں بہترین کردار ادا کرے گی