قومی اسمبلی کا اجلاس 40منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جب اجلاس شروع ہوا تو اہم وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر بھی اجلاس میں مو جود نہ تھے۔ اپوزیشن کی نشستوں پر صرف دو ارکان مولانا عبدالاکبر چترالی اور احمد حسین ڈیہڑ مو جود تھے۔ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ میں معزز ارکان اسمبلی سے درخواست کروں گا کہ یہ ہمارا سیکنڈ لاسٹ دن ہے تمام اراکان آپس میں ماحول کو خوشگوار رکھیں اور ہنستے مسکراتے رہیں، آزاد رکن محسن داوڑ اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ایوان میں الوداعی خطاب کیے۔ اجلاس کے آغاز پر ایوان میں ارکان کی تعداد کم تھی تاہم بعد میں اراکین کی اچھی خاصی تعداد اجلاس میں موجود رہی، اسمبلی کے ایوان سے باہر ملک بھر سے اپنے کام کرانے کے لیے آئے ہو ئے افراد درجنوں کی تعداد میں موجوتھے جو اپنے ہاتھوں میں مختلف درخواستیں اٹھائے ہوئے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا اعلان کیا کہ ارکان پارلیمنٹ کا گروپ فوٹو نو اگست شام سوا پانچ بجے بنایا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ کا گروپ فوٹو ایوان کے اندر، پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر بنے گا۔ ارکان اسمبلی کیلئے الوداعی ڈنر شام ساڑھے سات بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری