منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے تقریب

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 76ویں یوم آزادی کے موقع پر12اگست (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی نامور سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے پر عزم نوجوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ منہاج یوتھ لیگ کے تحت ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن