لاہور (سپورٹس رپورٹر )گولڈن سپورٹس ایونٹ اور ایم ٹی ایف اے کے اشتراک سے آزادی گیمز 2023کا آغاز ہوگیا۔آزادی گیمز کے دوران مجموعی طور پر 7 کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ گیمز کے پہلے مرحلہ میں کرکٹ میچز کا آغاز ہوگیا۔کرکٹ ایونٹ میں لاہور کے مختلف کلبز اور اکیڈمیز کی 15ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔سابق کرکٹر کامران ساجد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر غفار کاظمی،محمد نوید،ازماء سہیل اور چیف آرگنائزر اسماء عثمان بھی موجود تھیں۔علیم ڈار اکیڈمی اور عبدالقادر اکیڈمی کی ٹیموں کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیا۔علی گڑھ گرائونڈ ماڈل ٹائوں میں کھیلا گیا میچ عبدالقادر اکیڈمی نے 30رنز سے جیت لیا۔دوسرے میچ دی سپورٹس کرکٹ اکیڈمی نے ایم ایس بی ٹی الیون کو 8وکٹوں سے مات دی۔تیسرے میچ میں اپالو کرکٹ کلب نے لاہور جمخانہ کو 9وکٹوں سے مات دیکر فتح سمیٹی۔