لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کیلئے ریجنل صدور کوآج لاہور بلالیا،ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بات کیلئے اجلاس آج لاہور میں ہوگا، جس کیلئے پی سی بی نے تمام 12منتخب ریجنل صدور کو اجلاس میں بلایا ہے،اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بھی شریک ہوں گے،پی سی بی کی جانب سے ریجنز کو نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔
نیا ڈومیسٹک سٹرکچر،پی سی بی کے 12ریجنل صدور کا اجلاس آج ہو گا
Aug 09, 2023