پاکستان رواں برس ہی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد کا خواہاں

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان رواں برس ہی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد کا خواہاں ہے البتہ مصروف شیڈول چیلنج بنے گا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف اس کا اعلان بھی کر چکے ہیں، بورڈ آفیشل نے کہا کہ کھیل میں اب جدت آتی جا رہی ہے، ہمیں وقت کیساتھ چلنا ہو گا، ٹی 10 لیگ آئندہ چند برسوں میں مزید مقبولیت حاصل کر سکتی ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرز کے ایونٹ کا انعقاد کریں۔ پی ایس ایل اب دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے، اب پی سی بی ٹی 10 لیگ شروع کرنا چاہتا ہے، ذکاء اشرف کی خواہش ہے کہ جلد ہی انعقاد کر لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...