ویٹیکن سٹی (نیٹ نیوز) پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اس حوالے سے عالمی سطح پر غور و فکر کا مطالبہ کیا ہے۔ ویٹیکن سٹی سے خبر ایجنسی نے مزید بتایا پوپ فرانسس کا کہنا ہے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے۔ پوپ فرانسس کے مطابق مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔