وزیر اعظم نے گریڈ 20,19 سے ترقیوں کی منظوری دے دی

Aug 09, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 میں ترقیوں سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 20 کے 23 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی ہوئی ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے  9 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی منظور کر لی گئی۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے 22 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

مزیدخبریں