واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا

 لاہور( نیٹ نیوز)  بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد واسا نے بھی اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے پانی کے بلوں میں  150۔200فیصد اضافہ کر دیا۔ شہریوں  نے بل وصول کئے تو دیکھا  بل دگنے سے بھی  زیادہ آئے ہیں، واسا نے بلوں میں اضافہ سیوریج کی مد میں کیا ہے جس کی منظوری  حکومت پنجاب نے دی اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا ہے۔ واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں اضافے کی تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل ساڑھے پانچ سو کی بجائے 1500 روپے ماہوار ہوگیا ہے۔ دس مرلے کے گھر  کا بل  650  سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے واسا پانچ ارب روپے سالانہ  خسارہ برداشت  کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی،  پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا ہے۔ غفران احمد کے مطابق بلوں میں اضافے سے آمدن میں سالانہ تین ارب روپے کا  اضافہ ہوگا اور باقی دیگر شعبوں سے بھی رقم اکٹھی کر کے خسارہ پورا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...